2 جنوری، 2016، 2:35 PM

ترکی کے صدر نے ہیٹلر کی تعریف کرکے اپنی حقیقت پیش کردی

ترکی کے صدر نے ہیٹلر کی تعریف کرکے اپنی حقیقت پیش کردی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جرمنی کی نازی حکومت اور ہیٹلرکے صدارتی نظام کو کامیاب نظام قراردیا ہے جس پر روسی وزارت خارجہ نے رد عمل ظآہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدراردوغان نے ہیٹلر کی تعریف کرکے اپنی چھپی ہوئی حقیقت کو نمایاں کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جرمنی کی نازی حکومت اور ہیٹلرکے صدارتی نظام کو کامیاب نظام قراردیا ہے جس پر روسی وزارت خارجہ نے رد عمل ظآہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدراردوغان  نے ہیٹلر کی تعریف کرکے اپنی چھپی ہوئی حقیقت کو نمایاں کردیا ہے۔ صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب سے واپسی پر صدارتی نظآم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیٹلر کے دور کو دیکھیں کہ جرمنی کا نازی صدارتی نظام کتنا کامیاب رہا جو صدارتی نظام کا ایک اچھا نمونہ تھا۔ ترکی کے صدر کے غیر سنجیدہ بیان پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زحاروف نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر نے ہیٹلر کی تعریف کرکے اپنی چھپی ہوئی ماہیت اور حقیقت کو پیش کردیا ہے۔ ترکی کے صدارتی دفتر نے بعد میں ترکی کے صدر کے بینا کی اصلاح کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اس وقت تک خبر میڈیا تک پہنچ چکی تھی۔

News ID 1860759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha